ْکارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑینگے ، عوام پی ٹی آئی سے مطمئن ہیں ، ڈاکٹر حیدر خان

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے اینٹی کرپشن ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا ہے کہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن لڑیں گے ، عوام تحریک انصاف کی کارکردگی سے مطمئن ہیں‘ آئندہ الیکشن میں بھی تحریک انصاف کو کامیابی حاصل ہو گی‘ تحریک انصاف نے ترقی اورخوشحالی کے حوالے سے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ترقی اورخوشحالی ہمارا ہدف اورمنزل ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پی کے 86 کے علاقہ فرحت آباد میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدر سعید خان نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ترقی کے دشمنوں کو علاقے کی تعمیروترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ،چند مفاد پرست لوگ علاقے کی ترقی میں رکاوٹ بننے کی کوشش کررہے ہیں‘ ترقی اورخوشحالی کیلئے علاقے کے عوام نے ہمارا ساتھ دیا ہے ، کسی کی پیٹ میں درد ہویامروڑ ترقی اورخوشحالی کا یہ سفرجاری رہیگا، حاکم نہیں خادم بن کر عوام کی خدمت کررہے ہیں‘ سوات کے حقوق کی حصول کیلئے اپناکرداراداکرتے رہیں گے ، تحریک انصاف کے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہے کارکنوں کو ساتھ لیکرچلیں گے ، انشاء اللہ حلقہ میںہزاروں ممبرز شپ کاہدف پورا کرینگے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں