خیبرایجنسی میں ایک روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کاانعقاد

جمعرات 1 مارچ 2018 23:40

پشاور۔یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزفاٹا کی ہدایت پرخیبر ایجنسی کی تحصیلوں جمرود اورباڑہ کے مختلف علاقوں پہلوان کلے ، اچینی باڑہ خیبر ایجنسی میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کیلئے موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر حمید انچارج کے زیر نگرانی میں ماہر ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکس سٹاف اور سپورٹنگ سٹاف نے علاقہ کے غریب لوگوں کو مفت طبعی سہولتیں فراہم کی یہ کیمپ ایک دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

علاقہ پہلوان کلے میں 1155مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا جس میں میل 280اور فی میل 430جبکہ445بچوں کا فری معائنہ کیا گیااور انکومفت طبعی سہولیات فراہم کی گئی۔ جبکہ اچینی میں ٹوٹل مریضوں کی تعداد 1290تھی جس میں میل290اورفی میل 485جبکہ 515بچوں کو مفت طبعی سہولیات دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں