پشاور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 مارچ 2018 10:51

پشاور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20مارچ۔2018ء) پشاور کے نواحی علاقے لالہ کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں میاں،بیوی اور 2 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 18ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔چمکنی پولیس کے مطابق نواحی علاقہ چمکنی لالہ کلے میں دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے اور نامعلوم افراد نے یحییٰ نامی سرکاری ملازم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے موقع پر ہی یحییٰ ان کی اہلیہ کائنات، 17سالہ سالی عشاءکے علاوہ 18ماہ کا بچہ زوہیب، 5سالہ شعیب بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں