آفتاب شیرپائو کی کابل حملہ کی مذمت

پیر 23 اپریل 2018 18:16

آفتاب شیرپائو کی کابل حملہ کی مذمت
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے کابل ووٹررجسٹریشن سنٹر پر حملہ میں 58افراد کی ہلاکت کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اور افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنا انتہائی گھنائونا فعل ہے اوراس واقعہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔اپنے ایک بیان میںآفتاب شیرپائو نے حملہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ پر پورا خطہ افسردہ ہے اور ان کی تمام تر ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں