دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کا چیف جسٹس کا فیصلہ خوش آئندہے ، اسفندیار ولی خان

پیر 23 اپریل 2018 21:56

دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کا چیف جسٹس کا فیصلہ خوش آئندہے ، اسفندیار ولی خان
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے چیف جسٹس کی جانب سے انہیں دوبارہ سیکورٹی فراہم کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف جسٹس کا فیصلہ نیک شگون ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اے این پی کے بیشتر ارکان نے ماضی میں دہشتگردی کے خلاف اور امن کے قیام کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن میں میاں افتخار حسین سر فہرست ہیں جنہوں نے امن کی خاطر اپنے اکلوتے لخت جگر کی قربانی دی اور دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں افتخار حسین چونکہ ہٹ لسٹ پر ہیں لہٰذا ان کی سیکورٹی کے حوالے سے غفلت کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بسنے والا ہر شخص اس ملک کا شہری ہے اور ان میں سے کسی کو بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو انسانیت کی بنیاد پر اس کی جان کا تحفط ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں