عمران خان کا100روزہ پلان محض الفاظ کاگورکھ دھندا ہے‘ انجینئر امیر مقام

اتوار 20 مئی 2018 18:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ عمران خان کا100روزہ پلان محض الفاظ کاگورکھ دھندا ہے،تحریک انصاف کے 90یوم میں تبدیلی کادعویٰ خیبرپختونخواکے عوام کویادہے، 100دن پلان سے قبل خیبرپختونخواکے عوام ان 90دنوںکابھی حساب مانگ رہی ہے جس پرانکے مینڈیٹ کامذاق اڑایاگیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے خیبرپختونخواکے عوام کوحکومت کے پہلے 90دن میںبلاامتیازاحتساب سمیت کئی اصلاحات پرسبزباغ دکھائے تھے مگرتخریب انصاف کابنایاگیااحتساب کمیشن انہی کے ہاتھوںآج تک مقفل ہے،عمران نیازی کی حکومت خیبرپختونخوامیںمکمل طورپرناکام ہوگئی ہے اب ملک کے عوام کی آنکھوںمیںدھول جھونکنے کیلئے ایک بار پھر100دنوںکانام نہاد ایجنڈاپیش کررہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں عمران نیازی اس 100دن کے پروگرام پرپاکستان کے عوام کودھوکہ نہیںدے سکتے،تحریک انصاف کے دوراقتدار میںپاکستان کے عوامنے خیبرپختونخوامیںبڑھتی پسماندگی دیکھی ہے،عمران نیازی کے ان شعبدہ بازیوںاورسبزباغ دکھانے میں عوام نہیںآئیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پراختیارولی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا،ضلع پشاورکے صدرحاجی صفت اللہ سمیت دیگرقائدین بھی موجودتھے۔اس موقع پرنوشہرہ کے معروف شخصیت سیدزمان اپنے خاندان وسینکڑوںساتھیوںسے پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیار کی اورمحمدنوازشریف،شہبازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ 100نکاتی پلان پیش کرنے والوںکوUNDPکے حالیہ جاری شدہ رپورٹ کے بعدشرم آنی چاہئے اورناکامی پرعوام سے معافی مانگنی چاہئے،UNDPرپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواجنوبی پنجاب سے بھی پیچھے رہ گیاہے۔

انہوںنے کہاکہ انفراسٹرکچر،میٹرو اوراورنج ٹرین سمیت دیگران گنت منصوبے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی بیرونی ممالک پہنچابن چکی ہے جبکہ تحریک انصاف کی حکومت نے بی آر ٹی اپنے کرپشن کی کارستانیوںکومٹانے کیلئے شروع کیاہے نہ کہ عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ورنہ اس کی بروقت تکمیل میںدلچسپی لیتی۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے مردان اورایبٹ آبادمیںخواتین کیلئے آئے پنک بسوںکوبی آرٹی روٹ پرچلانے کے فیصلے پرعمران نیازی کوپرویزخٹک سے استعفیٰ لیناچاہئے کہ پشاورکوموہنجودڑوثانی بنادیاہے اوراب کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے پنک بسوں کو بی آرٹی کیلئے منتخب کیاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں