امیر حیدر ہوتی نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی انجینئر مختیار خان کی رکنیت ختم کر دی

جمعرات 14 جون 2018 22:13

امیر حیدر ہوتی نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی انجینئر مختیار خان کی رکنیت ختم کر دی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی اور پارٹی امیدوار کے مد مقابل آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی پاداش میں دیر لوئر کے انجینئر مختیار خان کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے جبکہ پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے ان کی رکنیت خاتمے کا نوٹیفیکیشن اے این پی سیکرٹریٹ باچا خان مرکز سے جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئر مختیار کو کچھ عرصہ قبل پارٹی آئین کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے یقین دلایا تھا کہ وہ پارٹی کے وفادار اور آئین کے پابند رہیں گے لیکن باوجود یقین دہانی کے وہ پارٹی امیدوار کے خلاف آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا خواہ کوئی بھی ہو کسی سے کوئی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں