کے پی فوڈ اتھارٹی نے پہلا لائسنس گرین فوڈز پروڈکٹس کو جاری کردیا

بدھ 20 جون 2018 18:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے اشیاء خوردونوش سے وابستہ صنعت کو اپنا پہلا لائسنس جاری کردیا۔ ترجمان کے پی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لائسنس کے اپلائی سے اجرا تک آٹھ دن لگے جس زیادہ تر کام آن لائن ہوا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی ہذہ نے رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپلائی کیا تھا جس پر فوری کاروائی کارتے ہوئے اتھارٹی کے متعلقہ عملے نے کمپنی کا دورہ کیا اور حفظان صحت کے اصولوں سے متعلق مجوزہ تجاویز دیں جسے کمپنی نے چار دن کے اندر اندر پورا کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آٹھویں دن لائسنس جاری کردیا جس پر کمپنی ہذہ نے اتھارٹی کے سہل طریقہ کار کی تعریف کی اور اشیائے خوردونوش کے روزگار سے وابستہ افراد کو اتھارٹی کیساتھ رجسٹریشن کرانے کی تجویز دی۔ ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے پی فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود نے خود کمپنی ہذہ کو لائسنس جاری کرتے ہوئے کہ آئندہ وقتوں میں صوبہ بھر میں روزگارکرنے والے تمام افراد کیلئے یہ لائسنس لازمی ہوگا جس کے بغیر کوئی بھی روزگار کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں