عام انتخابات کے لئے کمپلینٹ اینڈ رسپانس سنٹر کے قیام اور ایک متبادل سیکیورٹی پلان کے احکامات جاری

پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور سٹاف کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی اور سخت نگرانی یقینی بنانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی معاونت کے ساتھ حساس مقامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتیوں اور صوبے میںپرامن ،شفاف ،آزاد انہ اورمنصفانہ انتخابات کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے ،نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 20 جون 2018 20:10

!پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر) دوست محمد خان نے اگلے عام انتخابات کے لئے عوامی شکایات کی وصولی اوران کے ازالے کے لئے ایک کمپلینٹ اینڈ رسپانس سنٹر کے قیام اور ایک متبادل سیکیورٹی پلان کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور سٹاف کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی اور سخت نگرانی یقینی بنانے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی معاونت کے ساتھ حساس مقامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتیوں اور صوبے میںپرامن ،شفاف ،آزاد انہ اورمنصفانہ انتخابات کے لئے تمام وسائل کو بروئے کارلایا جائے ۔

وہ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاورمیں عام انتخابات 2018 کے لئے تیاریوں اورسیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لینے سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف سیکرٹری کامران نوید، آئی جی پی محمد طاہر، آئی جی ایف سی لیاقت علی، سیکرٹری محکمہ بلدیات جمال الدین شاہ،پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ شہاب علی شاہ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس محمد علی بابا خیل نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کو آئی جی پی، اور داخلہ کے محکموں کے سیکرٹریز اودیگر متعلقہ حکام نے عام انتخابات کے لئے تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے پولیس اہلکاروں کی مجوزہ تعیناتیوں، الیکشن کے انعقاد کرنے والے عملے کو حساس اورچاک وچوبند بنانے، اور ان کی جانب سے متقاضی ضروری اقدامات کے لئے دیگر محکموں کو خبردار اورتیار کرنے کے لئے مربوط تعاون ،عوامی جلسے اورجلوسوں وغیرہ کے لئے ضابطہ اخلاق اور پرامن اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے مطلوبہ تمام انتظامات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ انتخابات کیلئے مجموعی طورپر سیکیورٹی کے اور تیاریوں کے منصوبے اورتمام حساس مقامات کی دیکھ بھال میں کمزوریاں اورخامیاں دورکرنے کے لئے خاص توجہ دی جائے۔انہوں نے پولنگ کو موقع پر خاص گنتی اور دوبارہ گنتی کے عمل کے دوران مجموعی طورپرالیکشن کیلئے مناسب ریٹ پر ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے زوردیا کہ حساس مقامات پر پولیس کی جانب سے سخت نگرانی اورمسلسل کڑی نظر رکھنے کو یقینی بنایا جائے ۔الیکشن کے لئے تیاریوں کو ضرورت کے مطابق مکمل اورعملے کی موجودگی کی بھی خاص طورپر نگرانی کی جائے اوربجلی کی مسلسل دستیابی کو بھی یقینی بنانے کے لئے جنریٹر کے دستیابی کے لئے بھی انتظامات کئے جائیں ۔جسٹس ریٹائرڈدوست محمد خان نے کسی تخریب کاری سے نمٹنے واقعات کی روک تھام کے لئے کئے گئے اقدامات کے باے میں پوچھا اور کہاکہ سیاسی پارٹیوں کے ساتھ اجلاس منعقد کئے جائیںگے تاکہ سیکیورٹی سے متعلق مسائل اور ان سے نمٹنے کے لئے حکومتی اقدامات اورا ن کے تعاون کی اہمیت سے انہیں خبر دار کیاجائے۔

وہ عوامی اجتماعات ،ریلیوں اورسیاسی شخصیات کو سیکیورٹی کی فراہمی سے بھی اتفاق کیا۔انہوںنے صوبے میں خواتین پولنگ سٹیشنوں پرپرتشدد واقعات کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس کو انتخابات کے پرامن ،شفاف اور بغیر کسی اثر ورسوخ کے انعقاد کے لئے عدلیہ ،انتظامیہ اورخفیہ ایجنسیو ںکی سپورٹ سے پولیس کے مشترکہ اورمربوط کوششوں کے بارے میںبتایا گیا ۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوانے کہاکہ انہوںنے صوبے میںسیکیورٹی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پولیس کی مدد کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی صوبے میںدوبارہ تعیناتی کے لئے پہلے ہی سے ہدایات جاری کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اقدامات جیسے الیکشن کمیشن ڈیوٹی کے لئے گاڑیوں کی فراہمی ،ایمبولینسز کی فراہمی اور الیکشن کے دوران لوڈ شیڈنگ کے لئے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

انہوںنے اضافی احتیاتی تدابیراٹھانے کے احکامات بھی دیئے ۔انہوں نے انتخابات میں حقیقی تناظر میں واقعات کوپیش کرنے کے لئے میڈیا کو اعتماد میں لینے کی بھی ہدایت کی۔ الیکشن کے دن پولنگ سٹیشنز میںدورہ کرنے والے تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرزکی چیکنگ اورکلیئرنس لازمی قرار دی جبکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکیورٹی کے لئے واضح گائیڈ لائنز جاری کی جائیں تاکہ کسی بھی وجہ سے حالات خراب نہ ہوں۔

انہوںنے کہا کہ پولیس امن وامان برقرار رکھنے کے لئے ہونی چاہیئے نہ کہ وہ کسی ناخوشگوار واقعے میں جانب دار بنے۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی دوبارہ تعیناتی کے سلسلے دوست محمد خان نے یقین دلایا کہ وہ اس ضمن میں وزیر اعظم سے بات کریں گے اور شرکاء کو کہاکہ وہ صحیح رائے کے لئے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی قانونی طورپر حقیقی کردار کے لئے کابینہ کے تجربہ کار وزراء کے ساتھ اجلاس منعقد کریں ۔

انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ پر وہ کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔الیکشن کے لئے کمپلینٹ ورسپانس سیل کے قیام کے سلسلے میں نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکاء کوہدایت کی کہ وہ قابل برداشت اخراجات پر پرائیویٹ کمپنیوں سے ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کریں کہ یہ اضافی اختیاطی اقدام ہوگا۔ انہوںنے انتخابات میںانسانی جانوں کوبچانے کے لئے ابتدائی طبی امداد کٹس کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔انہوںنے پورے انتخابی عمل کے لئے ضروری اقدامات کے لئے ٹھوس انتظامات کی ہدایت بھی کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں