25جولائی کوشیرکے دھاڑنے سے بلے والے بلوںمیںچھپتے پھریںگے،امیرمقام

تبدیلی کے نام پرپشاورکاحلیہ بگاڑدیاگیا اورموہنجودڑوثانی میںتبدیلی کردیا،تحریک انصاف کے چیئرمین ڈسپوزبل وعدوںکی مانندڈسپوزبل منصوبوںکوترجیحی دیتاہے،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیرمقام

بدھ 20 جون 2018 21:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ 25جولائی کوشیرکے دھاڑنے سے بلے والے بلوںمیںچھپتے پھریںگے، ایک طرف کھوکھلے نعرے اور نام نہادتبدیلی والوںکاٹولہ ہے جبکہ دوسری طرف عملی کام اورعوام کی حقیقی معنوںمیںفلاح وبہبودکام کرنیوالوںکی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ تبدیلی کے نام پرپشاورکاحلیہ بگاڑدیاگیا اورموہنجودڑوثانی میںتبدیلی کردیاگیا،تحریک انصاف کے چیئرمین ڈسپوزبل وعدوںکی مانندڈسپوزبل منصوبوںکوترجیحی دیتاہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)نے عوام کیلئے جومنصوبے پائیہ تکمیل تک پہنچائے ہیںان کے دور رس اثرات مرتب ہوںگے۔

انہوںنے کہاکہ حلقہNA-29میںعوام کاجذبہ دیکھ کریقین مسمم ہوگیاہے کامیاب پاکستان مسلم لیگ(ن)کامقدربن گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوںنے انتخابی مہم کے پہلے روز ماشوکگر،شیرکیرہ،اچراور پشتخرہ پشاورمیں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حاجی صفت اللہ،رئیس خان اچر اورقاری ظاہرسمیت دیگرقائدین موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)سیسہ پلائی دیواربن گئے ہے ریت کی دیواراس کے سامنے ٹھہرنے کی سکت نہیںرکھتی،خیبرپختونخواعوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھیلنے اورصرف اپنے خاندانوںکونوازنے والوںکااب عوام بیلٹ پیپرکے ذریعے ان کی ضمانتیں ضبط کرادیںگے۔

انہوںنے کہاکہ عوام ان شعبدہ بازوںسے واقف ہوگئے ہیںاب وہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کیلئے بے تاب ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں