صوبہ بھر میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر ممکنہ سیلاب کے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے‘ انوارالحق

اتوار 24 جون 2018 21:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2018ء) خیبر پختونخواہ کے نگران وزیر برائے لائیو سٹاک ، زراعت اور خوراک انوار الحق نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں آبپاشی کے نظام کو بہتر بنا کر ممکنہ سیلاب کے خطرات کو ختم کیا جاسکتا ہے اور پانی ذخیرہ کرنے کے بیش بہا مواقع میسر آسکتے ہیں جس کیلئے متعلقہ محکمہ جات کے ماہرین اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں پانی ذخیرہ کرنے اور ممکنہ سیلاب کے خطرات سے شعور اجاگر کرنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ اجتماعی طور پر پانی کی قلت اور سیلاب کے ممکنہ خطرات سے بچائو کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس بنوں میں جنوبی اضلاع کے متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی آفسران سے تفصیلی بریفنگ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بنوں محمد شبیر خان ، ایکسن ایری گیشن و دیگر متعلقہ حکام موجود تھے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر انور الحق نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے محکمہ جات ہنگامی بنیادوں پر تیاری کریں تاکہ نقصانات سے بچا ئو کی تدابیر اوضع کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ آب پاشی کے آفسران سیلاب کے دوران ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وسائل دیگر محکموں سے رینٹ پر لینے کی بجائے خود کفیل بننے کیلئے جلد از جلد منصوبہ بندی کریں تاکہ سرکاری وسائل اپنی مقررہ اور موزوں جگہوں پر خرچ ہوسکیں ۔

انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ آب پاشی سمیت تمام محکمہ جات میں قابلیت کی بنیاد پر بھرتی ہو اور تبادلوں کیلئے منصفانہ طریقہ کار وضع ہو تواس سے محکمہ جات کے پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ممکن ہوگا۔انہوں نے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کے آفسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 20کنال انڈسٹری زون کی موجودگی پر وہاں ملک شاپ ، میٹ شاپ اور ذبح خانہ قائم کرنے کیساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائینگے تاکہ صوبے کی ضروریات صحیح معنوں میں پوری ہوں۔ اس دوران نگران وزیر کو متعلقہ محکموں نے تفصیلی بریفنگ میں سٹاف کی کمی ، وسائل کی کمی کا ذکر کیا اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل کے حوالے سے غور و غوض کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں