الیکشن کے حوالے سے خوف کی فضا کیوں پیدا کی جا رہی ہے، سینیٹر رحمان ملک

پیر 16 جولائی 2018 13:18

الیکشن کے حوالے سے خوف کی فضا کیوں پیدا کی جا رہی ہے، سینیٹر رحمان ملک
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے خوف کی فضا کیوں پیدا کی جا رہی ہے، ایک ماہ پہلے نیکٹا اجلاس میں اے این پی قیادت پر حملوں سے آگاہ کیا تھا، کچھ لیڈرز کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹر رحمان ملک نے شہید ہارون بلور کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ پہلے نیکٹا اجلاس میں اے این پی قیادت پر حملوں سے آگاہ کیا تھا، ہارون بلور کی سیکیورٹی کیلئے نگران حکومت نے کیا کیا کالعدم تنظیمیں سرگرم ہیں، الیکشن کے حوالے سے خوف کی فضا کیوں پیدا کی جا رہی ہے، کچھ لیڈرز کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں