پشاور پولیس نے تاجروں سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 20:53

پشاور پولیس نے تاجروں سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) پشاور پولیس نے تاجروں سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھینے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ۔چھینے گئے 85 لاکھ روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے ۔ مدعی نے مقامی پولیس تھانہ گلبہا ر کورپورٹ کی تھی کہ وہ مختلف ممالک کے کرنسی نوٹ سوات سے لیکر چوک یادگار میں پاکستانی روپے سے ایکسچینج کرنے کے بعد واپس سوات جارہے تھے کہ اس دوران حاجی کیمپ میں 6 نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر 96 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور لوٹی ہوئی رقم برآمد کرنے کیلئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان اور ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میںایس ڈی پی او گلبہار ، ایس ایچ او گلبہار اورتفتیشی آفیسر حلیم گل خان پرمشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

تفتیش کے دوران مختلف جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیت گروہوں کی نگرانی شروع کی ۔تفتیش کے دوران تفتیشی ٹیم نے مسلسل تین ماہ مختلف لوگوں ،جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیت گروہوں کے موبائل ڈیٹا پر نظر رکھنے کے بعد با لاخر وقوعہ میں ملوث ملزمان کے ایسو سی ایٹس تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی جن سے ملوث ملزمان تک رسائی حاصل کرکے وقوعہ میں ملوث ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 ملزمان مصباح ولد نیاز محمد ساکن بادیزئی ناصر باغ ،شیر علی ولد نور علی ساکن رنگ روڈ کاکا خیل ٹائون اورخان شیر ولد میر افضل ساکن باجوڑ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

تینوں ملزمان نے سرسری انٹاروگیشن کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ انکی نشاندہی پرچھینی گئی رقم میں سے 85 لاکھ روپے ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3 عدد پستول اور 2 عدد موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لئے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں