سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی قراردیا

سپیکراسدقیصر کو صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت دو عدد سرکاری گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں اور بحیثیت سپیکر وہ مذکورہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں

جمعرات 19 جولائی 2018 20:59

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی قراردیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے الیکشن کمپین میں سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق خبر من گھڑت اور حقائق کے منافی قراردیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سپیکراسدقیصر کو صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت دو عدد سرکاری گاڑیاں الاٹ کی گئی ہیں اور بحیثیت سپیکر وہ مذکورہ سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے مجاز ہیں ۔

لیکن استحقاق رکھنے کے باوجود سپیکر اسدقیصر نے اپنی الاٹ شدہ دوعدد سرکاری گاڑیاں پارک کررکھی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب وہ اپنی الیکشن کمپین میں ذاتی گاڑیاں استعمال کررہے ہیں۔یہاں یہ امر واضح رہے کہ سپیکر آئندہ اسمبلی کے سپیکر کے انتخاب تک اپنی آئینی ذمہ داریاں پورا کرنے کے پابندہیں ۔ترجمان کے مطابق میڈیا میں ایسی بے سروپاخبروں کی اشاعت سپیکرکی ساکھ کو مجروع کرنے کے مترادف ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں