20کروڑ کی چائے کیسے پی لی، بتانا پڑے گا

نیب نے کروڑوں روپے کی چائے پی جانے والی تحریک انصاف کو دھر لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 19 جولائی 2018 22:39

20کروڑ کی چائے کیسے پی لی، بتانا پڑے گا
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-19جولائی 2018ء) :20کروڑ کی چائے کیسے پی لی، بتانا پڑے گا۔ نیب نے کروڑوں روپے کی چائے پی جانے والی تحریک انصاف کو دھر لیا۔ ۔تفصیلات کے مطابق نیب آجکل بہت متحرک ہو چکی ہے بالخصوص جب سے جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کی باگ ڈور سنبھالی ہے ،نیب نے کرپشن کے خلاف بڑا محاذ کھول دیا۔ایک جانب شریف خاندان کے خلاف کیسسز تیزی سے منطقی انجام کی جانب جا رہے تودوسری جانب دیگر کرپٹ سیاسی و سرکاری شخصیات کے خلاف تیزی سے کاروائیوں کا سلسہ جاری ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن خاصی نالاں نظر آتی ہے۔انکا موقف ہے نیب کی حالیہ کاروائیاں سیاسی انتقام سے بڑھ کر نہیں ہے۔نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اب احتساب کا رخ دوسری پارٹیوں کی جانب بھی ہونے لگا ہے۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف زرداری بھی نرغے میں آ چکے ہیں ۔بے نامی بینک اکاونٹس کے سسلسے میں انکا نام ایک مقدمے میں داخل کیا جا چکا ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذاتی استعمال پر نیب میں بلایا جاچکا ہے۔تازہ ترین خبر کے مطابق تحریک انصاف کو اب ایک اور مشکل مرحلے کا سامنا ہے۔کروڑوں روپے کی چائے پینے والی کو تحریک انصاف نے دھر لیا۔خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں 20 کروڑ روپے چائے پر خرچ کرنے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) سے رجوع کر لیا ہے۔

نگراں حکومت نے نیب کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے جس کی نیب تحقیقات کرے، ہم ان سے تعاون کریں گے، مراسلہ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔ نیب نے تحقیقات کے لیے نگراں حکومت کی درخواست منظور کر لی ہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل منظر عام پر آنے والی خبر کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گذشتہ تین سالوں کے دوران مہمانداری پر 20 کروڑ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی، سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ رقم سابق وزیراعلی پرویز خٹک، شیریں مزاری، عمران خان، اسد عمر، اعظم سواتی اور شاہ محمود قریشی کے چائے پانی پر خرچ ہوئی۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پرویز خٹک نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تو ٹی وی کے عملے کو چائے پلانے کا بل پونے دو لاکھ روپے بنا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں