ہائرایجوکیشن کمیشن نے تحریک انصاف کی 9 یونیورسٹیاں بنانے کے دعوے کی حقیقت بتا دی

تحریک انصاف نے صوبے میں 9 یونیورسٹیاں تعمیر نہیں کیں، ہمارے پاس صرف 4 یونیورسٹیاں کی رجسٹریشن ہوئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 جولائی 2018 20:01

ہائرایجوکیشن کمیشن نے تحریک انصاف کی 9 یونیورسٹیاں بنانے کے دعوے کی حقیقت بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2018ء) :ہائرایجوکیشن کمیشن نے تحریک انصاف کی 9 یونیورسٹیاں بنانے کے دعوے کی حقیقت بتا دی۔ تحریک انصاف نے صوبے میں 9 یونیورسٹیاں تعمیر نہیں کیں، ہمارے پاس صرف 4 یونیورسٹیاں کی رجسٹریشن ہوئی۔تفصیلات کے مطابق 2013 کے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف نے پہلی مرتبہ کسی صوبے کی حکومت سنبھالی۔

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی اکثریت کے بل بوتے پر جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر صوبے میں حکومت بنائی۔2018 میں الیکشن میں جانے سے پہلے پہلے جہاں دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اپنی کارکردگیوں کے ڈھول پیٹے جارہے ہیں وہیں پاکستان تحریک انصاف بھی اپنی کارکردگی کا ڈھونڈورا پیٹ رہی ہے۔آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں حکومت قائم کرنے کی امیدوار جماعت خیبر پختونخواہ میں اپنی کارکردگی کو بہترین قرار دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے پولیس ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں تاریخی کام کیا ۔صوبے بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے 5 سالہ دور حکومت میں 9 یونیورسٹیاں قائم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جن یونیورسٹیوں کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے۔ان میں ویمن یونیورسٹی مردان،ویمن یونیورسٹی صوابی،شہدائے آرمی پبلک سکول یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی نوشہرہ،ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،یونیورسٹی آف بونیر ،یونیورسٹی آف چترال ،ڈیرہ اسماعیل کی زرعی یونیورسٹی،یو ای ٹی مردان اور یونیورسٹی آف سائینس اینڈ ٹیکنالوجی لکی مروت شامل ہیں ۔

تاہم ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے 9 یونیورسٹیاں نہیں بنائیں ۔تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف چار جامعات کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف اس دعوے کو اپنی انتخابی مہم کے لیے بننے والے اشتہاروں میں بھی بتا رہی ہے۔یاد رہے کہ کچھ ذرائع کے مطابق 9 یونیورسٹیاں موجود ہیں تاہم رجسٹریشن صرف 4 کی ہوئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں