عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزبل تھی جوصرف فیس بک تک محدودہے،امیرمقام

جمعہ 20 جولائی 2018 22:20

عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزبل تھی جوصرف فیس بک تک محدودہے،امیرمقام
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہسپتال بھی بنائے،سکولز،کالجز،ڈیمزاورایک بلین ٹری کامنصوبہ بھی تکمیل کوپہنچ گیا مگرگرائونڈپرنہیںبلکہ صرف فیس بک پر،عمران خان کومارک زکربرگ کاشکریہ اداکرنا چاہئے اگرفیس بک نہ ہوتاتوعمران نیازی کی تبدیلی دوسری جگہ نظرنہ آتی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدین محمدنوازشریف اورشہبازشریف کی قیادت پرنہ صرف پاکستانیوںکوفخرہے بلکہ بیرونی ممالک بھی انکی ترقیاتی کاموں،معیشت کی ترقی اور امن اومان کے قیام کیلئے اٹھائے گئے خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھاجاتاہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف نے توتعلیمی اصلاحات کے نام نہاددعوے کئے مگرقائدشہبازشریف نے دانش سکول قائم کرکے حقیقی تعلیمی اصلاحات کوعملی جامہ پہنایا جس سے غریب اورمستحق افراد کے بچے زیورتعلیم سے آراستہ وہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی تبدیلی ڈسپوزبل تھی جوصرف فیس بک تک محدودہے، عمران خان نے صرف تبدیلی کانام سناہے ابھی تک دیکھی نہیںہے تبدیلی۔ان خیالات کااظہارانہوںنے سوات میںشہبازشریف کی اعزازمیں منعقدکئے گئے ایک عظیم الشان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے شہبازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام نے نہ صرف قدرتی آفات،زلزلے، سیلاب کی مصیبتیں جھیلیں ہیںبلکہ دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کی خاطراپنے ہی مٹی پرآئی ڈی پیزبن گئے ہیںتاہم اقتدارمیںآنے کے بعدامیدکرتے ہیںکہ ان قربانیوںکومدنظررکھتے ہوئے ملاکنڈڈویژن کے سابقہ آئینی حیثیت کوبرقراررکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان نے 350ڈیمزکاصرف وعدہ کیااوروزیراعلیٰ نے ڈیمزکی بجائے سوئمنگ پول کوترجیح دی جبکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نی11ہزارمیگاواٹ بجلی قومی گرڈسٹیشن میںشامل کردی ہے جسے حقیقی تبدیلی کہاجاتاہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں