عاصمہ رانی قتل کیس، سہولت کارملزم کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 20 جولائی 2018 23:04

عاصمہ رانی قتل کیس، سہولت کارملزم کی درخواست ضمانت خارج
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پشاورہائیکورٹ نے کوہاٹ کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے قتل کیس میں سہولت کار کے طور پر گرفتار ٹیکسی ڈرائیورکی جانب سے ضمانت کیلئے دائر درخواست خارج کردی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قبل ازیں انسداددہشت گردی عدالت سے بھی ملزم کی ضمانت درخواست خارج کی گئی ہے جس پرملزم نے اپنے وکیل کے توسط سے ہائی کورٹ میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کررکھی تھی جو کہ جمعہ کو عدالت نے خارج کردی ہے یاد رہے کہ ایبٹ آبادکے ایک نجی میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ رانی کوملزم مجاہد آفریدی نی28جنوری2018ء کوگھرکے سامنے فائرنگ سے قتل کردیاتھا اس کیس میں مجاہد آفریدی اسکے بھائی صدیق آفریدی اور ایک ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کو سہولت کاری کے الزام پر گرفتارکئے گئے ہیں اس سلسلے میں تینوںملزمان کی جانب سے انسداددہشت گردی عدالت میں دائر درخواست ضمانت ایک ماہ قبل خارج کی گئی ہے جبکہ گزشتہ روز سہولت کار کے الزام میں گرفتار ٹیکسی ڈرائیور شاہ زیب کی درخواست ضمانت بھی خارج کردی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں