پرویز خٹک الیکشن کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے

الیکشن کمیشن نے ضابطہ خلاف ورزی کیس میں میرے ساتھ تعصب برتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:57

پرویز خٹک الیکشن کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ جائیں گے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی جانب سے انتخابی مہم میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطہ خلاف ورزی کیس میں میرے ساتھ تعصب برتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسز میں کسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فیصلے سے مشروط نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈسردار محمد رضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ پرویز خٹک کا الیکشن میں نتیجہ کچھ بھی ہو وہ اس مقدمے کے فیصلے سے مشروط ہوگا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے اس روز حلف نامے کے ساتھ دلائل دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں