نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

اتوار 22 جولائی 2018 14:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) دوست محمدخان نے بنوں میں سابق وزیراعلیٰ اکرم خان درانی پر فائرنگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق صوبائی وزیر اکرام الله گنڈاہ پور کے قافلے پر بم حملے کی شدیدمذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں نگران وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری ہدایت کی کہ وہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے پیش کریں۔

انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں۔انہوں نے کہاکہ ڈی آئی خان کے تمام ہسپتالوں میں میں فوری طرپر ایمرجنسی نافذ کی ہے اور تمام سٹاف کو بروقت موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت پڑھنے پر اکرام الله گنڈاپور کو مزید طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈی آئی خان سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیاجائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں