گورنرخیبرپختونخوا کی ڈی آئی خان میں خودکش حملے کی شدیدمذمت

اتوار 22 جولائی 2018 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا نجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اتوارکے روزڈی آئی خان میں خودکش حملے کی شدیدمذمت کی ہے اورحملے اکرام اللہ گنڈاپورکی شہادت پر تعزیت کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خودکش حملے میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اورپسماندگان کویہ ناقابل تلافی نقصان صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق کیلئے دعاکی ہے۔انہوں نے خودکش حملے میں زخمی ہونیوالے افراد کی جلدصحتیابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کااظہارکیاہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں