پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا، سکندر شیرپائو

صوبہ میں تبدیلی اور محکموں میںاصلاحات کاڈھنڈوراپیٹنے والوں نے عوام کو اندھیروں کی نظر کرکے مزیدپسماندگی میں دھکیل

پیر 23 جولائی 2018 22:28

پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا، سکندر شیرپائو
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائونے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے دعویداروں نے اپنے دور حکومت میں تبدیلی تو دورصوبہ کو سماجی،سیاسی،معاشی اور اقتصادی مسائل سے دوچار کرکے کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔وہ انذرکلے حصارہ نہری تحصیل تنگی ضلع چارسدہ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر پارٹی کے ضلعی عہدیداروں اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔سکندر شیرپائو نے کہا کہ صوبہ میں تبدیلی اور محکموں میںاصلاحات کاڈھنڈوراپیٹنے والوں نے عوام کو اندھیروں کی نظر کرکے مزیدپسماندگی میں دھکیل ۔انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کی پانچ سالہ خراب کارکردگی کی وجہ سے عوام کوناقابل برداشت مہنگائی،بدامنی،پسماندگی و بے روزگاری اور شدید عدم تحفظ کا سامنا ہے اور وہ آنے والے انتخابات میں اپنا ووٹ بطور احتساب استعمال کرکے سابقہ حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں ملک و قوم کے مسائل کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اور سابقہ حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل پر چشم پوشی اختیارکرکے ذاتی مفادات کو تحفظ دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی اقتصادی و معاشی بد حالی اور توانائی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری میں حد درجے اضافہ ہوا اور گزشتہ پانچ سالوں میں ہوشربا مہنگائی کے سیلاب نے غریب عوام کو بری طرح متاثر کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ صوبائی حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے نہ صرف ہمارا صوبہ اپنے حق سے محروم ہے بلکہ پختونوں کے حقوق و تحفظ کو بھی پس پشت ڈالا گیا۔سکندر شیر پائو نے کہا کہ 25جولائی یوم احتساب ہو گا جس میں عوام ووٹ کے ذریعے سابقہ حکمرانوں کو مسترد کردینگے ۔انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اپنے منشورمیں صوبے میں غربت ، بد حالی ، بے روز گاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے خصوصی لائحہ عمل تیار کیا ہے اور اقتدار میں آکر اپنے انتخابی منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں