پشاور پولیس نے گھروں سے چوری کرنے والے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا

پیر 13 اگست 2018 23:32

پشاور پولیس نے گھروں سے چوری کرنے والے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) پشاورپولیس نے نواحی علاقوں میں گھروں سے چوری کرنے والے دو رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیاملزمان کی نشاندہی پران کے قبضے سے 4لاکھ روپے سے زائدرقم بر آمد کر کے حوالات منتقل کر دیاتفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ ہفتے مدعی رفید ون ولد وزیر گل سکنہ شہید گڑھی نے بڈھ بیر پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے گھر سے کسی نامعلوم ملزمان نے نقد رقم چوری کی ہے جس کی رپورٹ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی صدر ڈویڑن شوکت خان نے ڈی ایس پی بڈ ھ بیر گران اللہ ،ایس ایچ او بڈھ بیر عبد القیو م اور تفتیشی سٹا ف پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا ٹاسک حوالہ کیا خصوصی ٹیم نے ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ کی سربراہی میں جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کر تے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان تک رسائی حا صل کی اوردورکنی ڈکیت گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ملزمان حمزہ ولد صدیق اور مد ثرولد فرہاد ساکنان ماشو گگر کو گرفتار کر لیا دونوں ملزمان نے ابتدائی انٹا رو گیشن کے دوران وقوعہ میں ملوث ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر وقوعات بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا جن کی نشاندہی پر مدعی مقدمہ رفیدون کے گھر سے چوری ہونے والے 4لاکھ رو پے سے زائد رقم بھی بر آمد کر لی گئی تاہم مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان سے بھی مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں