گورنرہاؤس پشاورمیں پرچم کشائی کی تقریب

منگل 14 اگست 2018 13:41

گورنرہاؤس پشاورمیں پرچم کشائی کی تقریب
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنرہاؤس پشاورمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں گورنر خیبرپختونخو ا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے پاکستانی پرچم لہرایا۔ تقریب میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ یہ وقت اپنے پیارے وطن کی سلامتی اور استحکام کو نا قابل تسخیر بنانے ؛قوم کی بھلائی اور خوشحالی اور معاشرے میں پا ئیدار استحکام یقینی بنانے کیلئے اور زیادہ چو کنا رہنے کا متقاضی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ بذات خود ان قربانیوں کو عمدہ خراج عقیدت ہے جو تحریک آزادی کے ہیروز نے اس عظیم مقصد کے حصول کیلئے پیش کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں