پشاور، آفتاب احمد شیرپائو کا کوئٹہ میں کان حادثہ میں مزدوروں کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار

منگل 14 اگست 2018 21:32

پشاور،  آفتاب احمد شیرپائو کا کوئٹہ میں کان حادثہ میں مزدوروں کی ہلاکت پر دلی افسوس کا اظہار
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے کوئٹہ میں کان حادثہ میں مزدوروں کی ہلاکت پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں اور اس اندوہناک گھڑی میں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کی بھرپور داد رسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جان بحق کان کنوںکے خاندانوں کی مالی معاونت کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ کان کنوں کی ہلاکت کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں جس کے تدارک کیلئے ان واقعات کی مکمل تحقیقات اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں