نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زمنگ کور پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت

بہترین کارکردگی پر بچوں کو اپنی جیب سے 20 ہزار روپے نقد انعقامات سے نوازا

منگل 14 اگست 2018 22:32

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زمنگ کور پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے زمنگ کور پشاور میں یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اٴْنہوں نے بچوں کے ٹیلنٹ کو سراہا اور بہترین کارکردگی پر بچوں کو اپنی جیب سے 20 ہزار روپے نقد انعقامات سے نوازا۔ نگران وزیراعلیٰ نے آج زمنگ کور پشاور کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے زمنگ کور کے ہاسٹل اور کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں کو دی گئی رہائش اور تعلیم و تربیت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور اساتذہ اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اس موقع پر یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کی۔ بچوں نے تقریب میں چاروں صوبوں کے روایتی رقص، نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔ بچوں نے یوم آزادی کی مناسب سے تقاریر بھی پیش کیں جسے نگران وزیراعلیٰ نے بہت سراہا اور کہاکہ بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ اٴْنہوں نے زمنگ کور میں بچوں کی دی گئی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا اور عندیہ دیا کہ وہ زمنگ کور کو زیادہ سے زیادہ وسائل دینے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ نے بچوں کو تحائف بھی دیئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں