خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا،دوست محمدخان

آزادی ایک بے مثال نعمت ہے۔ہمیں آزادی پلیٹ میں نہیں ملی تھی بلکہ یہ ہمارے قائدین کی ذہانت و قابلیت پر مبنی طویل جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے جس کی قدر کرنی چاہیئے،نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا

منگل 14 اگست 2018 22:32

خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا،دوست محمدخان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سابق جسٹس دوست محمد خان نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مثبت تبدیلی کیلئے زلمی فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں نے کھیل کے ہر شعبے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ اٴْنہوں نے زلمی آزادی کپ کے انعقاد خصوصاً یوم آزادی کے موقع پر اس کے اختتامی میچ کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے خوشی دوبالا ہو گئی ہے۔

آزادی ایک بے مثال نعمت ہے۔ہمیں آزادی پلیٹ میں نہیں ملی تھی بلکہ یہ ہمارے قائدین کی ذہانت و قابلیت پر مبنی طویل جدوجہد اور لاکھوں قربانیوں کا ثمر ہے جس کی قدر کرنی چاہیئے۔ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں زلمی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام زلمی آزادی کپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کی فلاح اور مثبت تبدیلی کیلئے زلمی فاؤنڈیشن کی سرمایہ کاری کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے کے باوجود فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کی کاوشیں قابل تحسین ہیں جن کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ اٴْنہوں نے کہاکہ اسی طرح کے پرعزم لوگوں کی وجہ سے پی ایس ایل کے سیزن ون میں پشاور زلمی کی ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کی۔

اٴْنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ ہاکی سے لیکر کرکٹ تک تمام شعبوں میں یہاں کے نوجوان کھلاڑیوں نے پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ کام جو کرکٹ بورڈ سے نہیں ہو سکاوہ ان لوگوں نے ممکن بنا دیا۔ اٴْنہوں نے کہاکہ دٴْنیا میں پاکستان کانام روشن کرنے کے سلسلے میں خیبرپختونخوا کا بڑا حصہ ہے۔ حال ہی میں فخر زمان نے حیران کن کھیل پیش کیا جو واقعی ہمارے لئے قابل فخر ہے۔

نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا زور بازوپوری دٴْنیا سے مضبوط ہے اور ہمارے نوجوانوں نے یہ ثابت بھی کیا ہے۔ اٴْنہوں نے کہاکہ یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر زلمی آزادی کپ کی اختتامی تقریب نے خوشی کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔ آزادی کی قدر و عظمت اور اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے سابق جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ آزادی کاحصول قائداعظم کی قیادت میں ہمارے قائدین کی ذہانت اور قابلیت کی وجہ سے ممکن ہوا۔

اٴْس کے بعد قربانیوں کا ایک طویل سلسلہ ہے لاکھوں کی تعداد میں جانیں قربان ہوئیں۔ لوگ بے گھر ہوئے اور اٴْن کو جلایا گیا۔ ہماری افواج اور اداروں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیئے اور بحیثیت قوم ہر ایک کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔ اٴْنہوں نے کہاکہ آزادی کی جدوجہد میں پشتون قوم نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔اس نے لمبی لمبی جنگیں لڑی ہیں اور بڑی تکالیف اٴْٹھائی ہیں۔ آج ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں اس کی عظمت کو سمجھیں اور اس کی خاظر بہنے والے خون کی قدر کریں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ نے زلمی آزادی کپ کی فاتح ٹیم نوشہرہ زلمی کو فاتح ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں