خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کاعمل مکمل

تحریک انصاف کے امیدوارمشتاق احمدغنی سپیکر اورمحمودجان ڈپٹی سپیکر منتخب

بدھ 15 اگست 2018 15:43

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کاعمل مکمل
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کاعمل مکمل ہوگیا،تحریک انصاف کے امیدوارمشتاق احمدغنی سپیکر اورمحمودجان ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں سپیکر اورڈپٹی سپیکر کے انتخاب کااعمل مکمل ہوگیا ہے،مشتاق احمد غنی نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔ پریذائیڈنگ آفیسر اورنگزیب نلوٹھا نے مشتاق غنی سے حلف لیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ڈپٹی سپیکر کے انتخاب ہوا اورمحمودخان نی78ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق احمد غنی 81 ووٹ لیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر منتخب ہوگئے۔ اپوزیشن کے لائق محمد خان 27 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ۔ کل 108 ووٹ پول ہوئے اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں 78ووٹ محمود جان کو اور 30جمشید مہمند کو ملیں۔109اراکین اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری میں حصہ لیاجبکہ ایک ووٹ مستردہوا۔108 ووٹ درست قراردیئے۔ محمود جان ڈپٹی سپیکر کا حلف لے لیا۔سپیکرمشتاق احمد غنی نے محمود جان سے حلف لیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں