عوام سے کئے گئے وعدے ہرصورت پوری کئے جائینگے،

شاہ فرمان،عاطف خان،شہرام ترکئی گورنرہائوس کے خرچے کم کرکے وی آئی پی کلچرکاخاتمے کیا جائیگا،عہدے بے معنی ہیںاصل چیزعوام کی خدمت ہے پارٹی چیئرمین جہاں ایڈجسٹ کرینگے انہیں کوئی اعتراض نہ ہوگا،پی ٹی آئی رہنمائوں کی میڈیاسے بات چیت

بدھ 15 اگست 2018 17:35

عوام سے کئے گئے وعدے ہرصورت پوری کئے جائینگے،
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے اراکین شاہ فرمان، شہرام خان ترکئی اور عاطف خان نے کہاہے کہ ان کیلئے عہدے معنی نہیں رکھتے ،پارٹی چیئرمین انہیں جس جگہ ایڈجسٹ کرینگے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا اورعوام کی ماضی کی نسبت زیادہ خدمت کرکے انکے اعتماد پر پوراترنے کی کوشش کرینگے۔بدھ کے روز اسمبلی کے باہر میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شاہ فرمان نے کہاکہ پی ٹی آئی نے الیکشن سے قبل عوام سے جووعدے کئے تھے وہ ہرصورت پورے کئے جائینگے عوام کا پیسہ عوام پر ہی خرچ کرینگے ،نئے پاکستان میں تمام لوگوں کو یکساں حقوق دئیے جائینگے، قدرتی وسائل سے مالامال پاکستان میں اگرلوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں تو یہ ہماری غلطی ہے۔

ایک سوال کے جواب میںانہوں نے کہاکہ گورنربننے کی صورت میںوہ گورنرہائوس کو استعمال نہیں کرینگے ،گورنرہائوس کے خرچے کم کرینگے اور وی آئی پی کلچر کاخاتمہ کیاجائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی نے گورنر بنایا تو قبائلی اضلاع کی محرومیوں کاخاتمہ کرکے اسے ترقی کی راہ پرگامزن کرینگے۔شہرام ترکئی کاکہناتھاکہ ہم نے اسمبلی روایات کے مطابق پوری کوشش کی کہ سپیکروڈپٹی سپیکر کابلامقابلہ انتخاب ہو تاہم اپوزیشن اس پر متفق نہ ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ انہیں صوبے میں کوئی بھی ذمہ داری ملی قبول کرونگااور عوامی مینڈیٹ کوملحوظ خاطر رکھ کر اس بار چارگنازائد محنت کی جائیگی ۔انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کی دوڑمیں بھی پی ٹی آئی بااآسانی اپناامیدوار کامیاب کرالے گی۔عاطف خان نے اس موقع پر کہاکہ نومنتخب سپیکروڈپٹی سپیکر دھیمی مزاج کی شخصیت ہیں امید ہے سب کو ساتھ لیکرچلیں گے ۔انہوں نے کہاکہ میرے لئے کوئی عہدہ ضروری نہیں، مجھے عمران خان سیاست میں لائے وہ جوفیصلہ کرینگے قبول ہوگا، ملک اور صوبہ کی ترقی کیلئے مثبت کرداراداکرتارہونگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں