نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں دھماکے پر اظہار افسوس

بدھ 15 اگست 2018 23:43

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں دھماکے پر اظہار افسوس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) خیبرپختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ سابق جسٹس دوست محمد خان نے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں دھماکے اور اس میں متعدد قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے نگران وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی جبکہ غمزدہ خاندانوںسے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں