خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کے محمود خان وزیراعلی منتخب‘مجلس عمل کے نثار گل 33ووٹ ہی حاصل کرسکے
محمود خان کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے‘آزاد امیدواروں کی پی ٹی آئی کو سپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 16 اگست 2018 12:15
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے محمود خان کا مقابلہ متحدہ مجلس عمل کے میاں نثار گل سے تھا‘محمود خان نے77 اور میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے. گزشتہ روز خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا تھا جس میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر اور محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے.
پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی اور متحدہ اپوزیشن کے لائق محمد خان مدمقابل تھے. تحریک انصاف کے مشتاق غنی 83 ووٹ لے کر اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے لائق محمد کو 27 ووٹ ملے. ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے محمود جان اور مسلم لیگ ن کے جمشید مہمند مدمقابل تھے. پولنگ کے بعد محمود جان 78 ووٹ لے کر ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخواہ منتخب ہوئے جبکہ جمشید مہمند نے 30 ووٹ حاصل کیے. یاد رہے کہ انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ اسمبلی کا پہلا اجلاس 13 اگست کو ہوا تھا جس میں نو منتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا. پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے. صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 84، متحدہ مجلس عمل کی 13، عوامی نیشنل پارٹی کی 9، پاکستان مسلم لیگ ن کی 6، پاکستان پیپلز پارٹی کی 5، پاکستان مسلم لیگ ق کی 1 اور 3 آزاد امیدواروں کی نشستیں موجود ہیں. محمود خان کل وزیراعلی کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے. خیبرپختونخواہ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی صدارت میں شروع ہوا، ارکان کی کمی پر اسپیکر کی جانب سے پانچ منٹ کا وقت دیا گیا لیکن مقررہ وقت کے بعد بھی ارکان کی آمد جاری رہی وزیر اعلی کے انتخاب کا عمل شروع ہونے ہراسپیکر کی ہدایت پر اسمبلی ہال کے دروازے بند کردیے گئے. تحریک انصاف کے امیدوارمحمود خان کے حامی لابی نمبردو اوراپوزیشن کے امیدوار میاں نثارگل کے حامی لابی نمبر ایک میں گئے آزاد ارکان احتشام جاوید اور فیصل زمان نے تحریک انصاف کے امیدوار کو ووٹ دیا، نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود خان نے 77 اورمتحدہ اپوزیشن کے میاں نثار گل نے 33 ووٹ حاصل کیے.متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کمشنر پشاور
حفاظتی ٹیکوں کاعالمی دن کےموقع پرنوشہرہ جلوزئی بی ایچ یو میں آگاہی واک کا اہتمام
گورنر خیبرپختونخوا سے چئیر مین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
پشاور،چوری شدہ مال برآمدگی کے بعد مالکان کو دینے کے متعلق تقریب
پشاورکے بعض فیڈروں پرمرمت کی وجہ سےبجلی بند رہے گی، ترجمان پیسکو
مردان پولیس کارروائی، 2 منشیات فروش گرفتار
پشاور، ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،گراں فروشی وکم وزن روٹی فروخت کرنے پر متعدد دکاندار گرفتار
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مردان کی زیرصدارت سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس
مردان میں 2موٹرسائیکلوں کےدرمیان تصادم سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
سرگودھا کے قصبہ بھلوال شہر سے 25 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا
-
چیچہ وطنی کے علاقہ اقبالنگر میں خاوند نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی کو قتل کردیا
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم