تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے،اکرم خان درانی

ہمارا احتجاج تحریک انصاف کے خلاف نہیں،ہمارا احتجاج الیکشن کمیشن کے خلاف ہے اور ہوگا،رکن اسمبلی اورجے یوآئی کارہنماء اکرم درانی

جمعرات 16 اگست 2018 15:30

تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے،اکرم خان درانی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اوررکن صوبائی اسمبلی اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے۔حکومت اور اپوزیشن عوام کی بہتری کے لیے کام کریں گے،اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے اکرم دورانی نے محمود خان کو وزیراعلی منتخب ہونے پر مبارک باددی ،انکاکہنا تھا کہ تحریک انصاف حکومت کے ساتھ تعاون کرینگے۔

(جاری ہے)

حکومت اور اپوزیشن عوام کی بہتری کے لیے کام کریں گے ،اپوزیشن انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کریگی ۔ہمارا احتجاج تحریک انصاف کے خلاف نہیں،ہمارا احتجاج الیکشن کمیشن کے خلاف ہے اور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہو ئی۔،الیکشن کمیشن کا سارا نظام فیل ہو گیا تھا۔ اپنے حلقے میں ری کاونٹنگ کے لیے درخواست دی لیکن ری کاونٹنگ کی اجازت نہیں دی۔انہوںنے کہا کہ میرے حلقے میں بیس ہزار افراد کا ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیا۔حلقے میں سرکاری ملازمین کو ووٹ سے محروم رکھا گیا۔جمہوریت کے نظام کو چلنے کے لیے تحریک انصاف کو حکومت کرنے دی ۔تحریک انصاف حکومت سے قرضوں کے بارے میں پوچھے گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں