اُردو پوائنٹ پاکستان پشاورپشاور کی خبریںگورنرخیبرپختونخوانے نئے وزیراعلی محمودخان سے حلف لیا

گورنرخیبرپختونخوانے نئے وزیراعلی محمودخان سے حلف لیا

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست2018ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صوبے کے نئے وزیراعلی محمودخان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

(خبر جاری ہے)

تقریب میں صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی، صوبائی اراکین پارلیمنٹ اور صوبے کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔بعد ازاں وزیراعلی نے گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کی ۔ اس موقع پر گورنرنے محمودخان کو وزیراعلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک باد بھی دی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

پشاور شہر کی مزید خبریں