پشاور، ڈکیتیاں کرنے اور چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ

دورکنی گروہ کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد

اتوار 19 اگست 2018 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) پشاور () کیپٹل سٹی پولیس پشاور نی2 اہم کارروائیوں کے دوران اپنے آپ کو خفیہ ادارے کے اہلکارظاہر کرکے ڈکیتیاں کرنے والے دورکنی گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ۔جبکہ دوسری کارروائی کے دوران لاکھوں روپے کی بھینسیں چوری کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 9 عدد بھینسیں بھی برآمد کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق مدعی اسماعیل ولد شیر خان سکنہ متنی نے مورخہ 24.6.2018 کو تھانہ حزانہ میں رپورٹ درج کیا کہ وہ ہمراہ اہل خانہ اپنے گھر واقع حزانہ میں موجود تھے کہ اس دوران 3 کسان بامسلح گھر میں داخل ہو کر اپنے آپ کو سرکاری خفیہ ادارے کے ملازمین ظاہر کرکے آپریشن کے بہانے ہمیں ایک کمرے میں بند کرکے گھر سے 4 لاکھ روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اور دیگر سامان لیکر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج رجسٹرکر لیا ۔جبکہ دوسری کاروائی میں مدعی نعمت اللہ ولد فقیر محمد ساکن انقلاب روڈ نے مورخہ 13.8.2018 کو رپورٹ درج کی کہ میرے بھینس فارم واقع چوا گجر میں عرصہ دراز سے فیصل آباد کے رہائشی افتخار ،اکرام ،کاشف اورمبشر پسران نامعلوم ملازم ہیں اور گزشتہ روز میر ے غیر موجودگی میں ملزمان نے میرے فارم سے 11 عدد بھینسیں چوری کرکے لے گئے ہیں دونوں واقعات کا ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل کی نگرانی میں اے ایس پی چمکنی خان زیب خان کی زیر قیادت میں دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کے ٹاسک حوالہ کیاجس پر اے ایس پی خان زیب خان کی قیادت میں ایس ایچ او حزانہ احمد گل خان بمعہ دیگر نفری پولیس ٹیم نے کامیا ب کارروائی کے دوران گھر سے ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان سعید اللہ ولد ہستم اور فرہان اللہ ولد اول میر ساکنان متنی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے 95 ہزار روپے ،دو عدد پستول اور 20 عدد کارتو س برآمد کر لیا ۔

جبکہ دوسری کاروائی کے دوران اے ایس پی چمکنی خانزیب خان ،ایس ایچ او چمکنی یوسف خان دیگر نفری پولیس ٹیم نے لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں چوری کرنے میں ملوث ملزمان افتخار ،اکرام ،کاشف اور مبشر پسران نامعلوم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 9 عدد چوری شدہ بھینسیں برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں