پشاور ،خواجہ سراء ایسوسی ایشن کا خواجہ سرائوں پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج

پیر 20 اگست 2018 19:09

پشاور ،خواجہ سراء ایسوسی ایشن کا خواجہ سرائوں پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاج
․پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پشاور میں خواجہ سراء ایسوسی ایشن نے خواجہ سرائوں پر تشدد اور قتل کے بڑھتے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔خواجہ سرائوں نے حکومت سے تحفظ دینے اورواقعات میں ملوث افراد کوفی الفور گرفتارکرنے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

پشاورخواجہ سراء ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے خواجہ سرائوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا خواجہ سرائوں کا کہنا تھا صوبے بھر میں رواں سال 8 خواجہ سرا قتل ہوئے لیکن ایک بھی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،خواجہ سرا ایسوسی ایشن نے حکومت ملزموں کی جلد گرفتاری سمیت تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں