بیرون ملک روز گار کے لئے بھیجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے مالاکنڈ اور پشاو ر کے 97اوورسیز پرموٹروں کے خلاف شکایات ایف آئی اے کو کردی

پیر 20 اگست 2018 20:43

بیرون ملک روز گار کے لئے بھیجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے مالاکنڈ اور پشاو ر کے 97اوورسیز پرموٹروں کے خلاف شکایات ایف آئی اے کو کردی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) بیرون ملک روز گار کے لئے بھیجوانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے مالاکنڈ اور پشاو ر کے 97اوورسیز پرموٹروں کے خلاف شکایات ایف آئی اے کو کردی ہے پشاورکے 47، مالاکنڈ کے 50، لاہور کے 138، ملتان کے 36، کراچی کے 65، روالپنڈی اور اسلام آباد کے 918اوورسیز پروموٹروں کے خلاف بیورو آف امیگریشن کوشکایات موصول ہو ئی ہے جس پربیورو آف امیگریشن نے آٹھ ماہ کے دوران 251مقدمات ایف آئی اے کو بھیجوائے دیئے ہیں بیورو آف امیگریشن کوپشاور ،مالاکنڈ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹروں کے خلاف بیرون ملک روز گار کے لئے بھیجوانے کا جھانسہ دیکرمختلف نوعیت کے 1254شکایات موصول ہو ئیں شکایات میں جعل سازی ، جعلی دستاویزات اور رقم کی وصولی سمیت مختلف نوعیت کے شکایات شامل ہیں ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں