ڈی پی او چارسدہ کا عید الا ضحی کے حوالے سے سیکورٹی پلان تشکیل

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) ضلعی پولیس سربراہ عرفان اللہ خان نے عید الا ضحی کے حوالے سے عوام کی سہولت اور قیام امن کے لئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق عید الا ضحی کی آمد پر ضلع چارسدہ میں قیام امن اور عوام کی سہولت کے لئے خصوصی پلان تیا ر کیا گیاجن کا مقصد عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کے لئے خصوصی اقدامات کر نا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے پولیس افسران واہلکاروں کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے کہا اہم مقامات ، بازاروں، مسجدوں اور شاہراہوں میں سیکورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کئے جائیں اور ضلع چارسدہ کے داخلی و خارجی رستوں پر اضافی ناکہ بندیوں کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کے لئے سپیشل روٹس بھی مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ڈی پی او چارسدہ نے عید الا ضحی کے موقع پر تمام پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں