آفتاب شیرپائوکی کابل میں راکٹ حملوں کی مذمت

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں راکٹ حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور اسے انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں اور افغان حکومت کے ساتھ ہیں۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اس اندوہناک گھڑی میں افغانستان کے حکمرانوں اور عوام کی دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور اس سانحہ کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ خطہ میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک کیلئے لمحہ فکریہ ہے کیونکہ دونوں ممالک میں کسی ایک میں دہشت گردی سے دوسرابراہ راست متاثر ہورہا ہے۔انھوں نے خطہ میں پائیدار امن کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے دونوں ممالک کو مل کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خطہ کشت و خون میں مبتلا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ خطہ میں امن اور خوشحالی کے قیام اور دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے دورس اور نتیجہ خیز اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں