علماء خطباء عید کے اجتماعات میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں،مولانافضل الرحمن

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ مسلمان عید کی خوشیوں میں غرباء کو شریک کریں اور دین اسلام کے ہر حکم کے سامنے سر تسلیم خم کر نے کا عہد کریں اسلام نے ہر تہوار میں غرباء کو شریک کر نے کا حکم دیا ہے ،علماء خطباء عید کے اجتماعات میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں مر کزی میڈیا آفس کے مطابق وہ پارٹی راہنمائوں مولانا عبد الغفور حیدری ،حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا حافظ حسین احمد ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی،مولانا صلا ح الدین ایوبی ،مفتی ابرار احمد سے گفتگو کر رہے تھے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہالینڈ کے حکمرانوں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کااعلان مسلم امہ کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے یہ کھلی دہشت گردی ہے انہوں نے کہاکہ مقدس ہستیوں کا اور مذاہب کا احترام لازمی قرار دلانے کے لیئے عالم اسلام یو این او پر زور دے اور قانون سازی کی جا ئے انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں