خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ،،سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) خیبر پختونخوا حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے ،جن ا قوام کے کھیلوں کے میدان آباد ہیں وہاں ہسپتالوں میں مریض نظر نہیں آتے ۔ان خیالات کا اظہارسپیکر صوبائی اسمبلی وقائم مقام گورنر خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی نے سابقہ سپورٹس ڈائریکٹرخیبر پختونحواطارق محمود کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ساتھ ملاقات میں کیا ۔

کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مشتاق غنی نے کمشنر ہائوس ایبٹ آبادکی اضافی ز مین پر 29کروڑ کی لاگت سے سپورٹس جمنیزیم بنانے کا اعلان کیا جس سے نوجوانوں کو اِنڈور کھیلوں کی سہولت بھی میسر ہوگی۔سپیکر صوبائی اسمبلی نے کہاکہ ہماری سابقہ کارگردی پر عوام نے دوبارہ ہمیں منتحب کیااور ہم یقین دلاتے کہ عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہا کہ ہم سے عوام کی بہت امیدیں وابستہ ہیںاس لئے دن رات کام کر کے عوام کی خدمت کریں گے کیونکہ عوام نے ہمیںجو عزت دی اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ انھیں مایوس نہ ہونے دیں۔سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں جو منصوبے نامکمل رہ گے تھے ہم انھیں اولین ترجیح سمجھ کر مکمل کریں گے اور ساتھ ساتھ عوامی فلاح کے مزید بڑے منصوبے لائیںگے اور خاص کرنوجوان طبقے کے لیے حکومت بہترین پالیسیا ں مرتب کرے گی جس سے ہماری نئی نسل بہترین انداز میں آگے بڑھ سکے اور ملک و قوم کی خدمت میںاپنا اہم کردار ادا کر سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں