پشاور میں افغان باشندوں پر مشتمل علاقوں میں منگل کے روز عیدمنائی گئی

منگل 21 اگست 2018 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں منگل کے روز عید منائی گئی اور نمازعید کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے قربانی بھی کی تاہم صوبے میں سرکار ی طور پر عید آج منائی جائیگی پشاور میں افغان مہاجرین سمیت خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں لوگوں نے منگل کے روز عید منائی پشاور کے علاقوں بورڈ بازار، چمکنی ، تاج آباد ، ناصر باغ روڈمیں نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی نمازکی ادائیگی کے بعد لوگوں نے سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی بھی دی عیدمنانے والوں کا کہنا تھا کہ وہ خوشی محسوس کرتے ہیں اور عید قرباں ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے ، تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر ایک دوسرے سے اختلافات ختم کرکے امن و بھائی چارے کو فروغ دے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری طور پر خیبر پختونخوا میں عید آج منائی جائیگی جس کیلئے لوگوں نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور بڑی تعداد میں جانوروں کی قربانی دینگے تاکہ سنت ابراہیمی کی پیروی کرے شہریوں کا کہنا ہے کہ نماز عید کے بعد قربانی کرینگے اور مستحقین کیساتھ ہر ممکن مدد کرینگے تاکہ کوئی بھی عید کی خوشیوں سے محروم نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں