وزیراعلیٰ کی بی آرٹی منصوبہ کوتیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 21 اگست 2018 20:40

وزیراعلیٰ کی بی آرٹی منصوبہ کوتیزرفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پشاور میں ٹریفک مسائل کے کل وقتی حل اور پشاور کی خوبصورتی کے حامل زیر تعمیر بس ریپیڈ ٹرانزٹ منصوبے کو تیزر فتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ اُنہوںنے پشاور کی خوبصورتی و بحالی کیلئے مجموعی پلان کی ضرورت پر بھی زور دیا جو سارے پشاور کا احاطہ کررہا ہو۔

یہ ہدایات اُنہوںنے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاو رمیں پشاور میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اراکین صوبائی اسمبلی کامران بنگش، فخر جہاں اورصوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی سے ملاقات کے دوران جاری کیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بی آر ٹی صرف ایک کوریڈور کا نام نہیں بلکہ یہ پشاور کی خوبصورتی اور ٹریفک کے مسائل کا ایک مکمل اور جامع پلان ہے ۔

(جاری ہے)

بی آر ٹی کے فیڈر روٹس ، ڈرینج سسٹم اور دیگر فیچرز کی وجہ سے پشاور کی بہترین شکل اُبھر کر سامنے آئے گی ۔

اُنہوںنے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونی چاہیئے ۔ تمام رکاوٹیں دور کرکے تیز رفتار ی کے ساتھ منصوبے کو مکمل کیا جائے ۔ وزیراعلیٰ نے لوکل گورنمنٹ سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی یقینی ہو سکے ۔ اُن کے مسائل حل ہوں اور فوری ریلیف کا راستہ ہموار ہو سکے ۔ اُنہوںنے ہدایت کی کہ میونسپل سروسز پشاور کی کارکردگی میں بھی واضح بہتری آنی چاہیئے ۔

واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن کمپنی پشاور کی استعداد کار میں اضافہ حکومت کے پلان میں شامل ہے ۔ بلدیاتی نمائندوں کا کمپنی کے ساتھ رابطے میں رہنا نہایت ناگزیر ہے تاکہ صفائی ستھرائی کا عمل بہتر طریقے سے اور بلا تعطل جاری رہے ۔ محمود خان نے تجاوزات کے خلاف اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی اور عندیہ دیا کہ وہ تجاوزات کی وجہ سے بند سڑکوں کو کھولیں گے تاکہ آمدو رفت میں کوئی رکاوٹ نہ رہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں