عیدا لضحیٰ کیلئے لنڈیکوتل حوالات میں بند معمولی نوعیت کی10 قیدیوں کی رہائی

منگل 21 اگست 2018 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) ضلع خیبر لنڈیکوتل کے اسسٹنٹ کمشنر نیاز محمد اور تحصیلدار شمس السلام نے نے عیدا لضحیٰ کے لئے لنڈیکوتل حوالات میں بند معمولی نوعیت کی10 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کردئے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیاز محمد نے حوالات کے قیدیوں کے مسائل سنے اور لنڈیکوتل نے حوالات کے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حوالات کے صفائی میں میں غفلت برداشت نہیں کرینگے جبکہ قیدیوں کے ساتھ کسی قسم کی ناروا سلوک نہیں کی جایئگی اور ان کے صحت اور کھانے کا بھی خاص خیال رکھاجائے گا ،انہوں نے کہا کہ حوالات میں باقی معمولی نوعیت کی قیدی بھی جلد رہا کر دیے جائے گی جبکہ یہ معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں عیدالضحی ٰکے لئے چھوڑ دئے گئے ہیں تاکہ اپنے بچوں کے ساتھ عید کی خوشیا ں منا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں