وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکاعیدالضحیٰ کے موقع پرپشاورشہرکادورہ، ملازمین عیدکی مبارکباددی،فرائض کی بجاآوری کوعید کے تمام دنوں میں عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 22 اگست 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے عیدالضحیٰ کے موقع پر پشاورشہر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں عید کے روز ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازمین کو عیدکی مبارکباددی اور محکمہ صحت، پولیس، لوکل گورنمنٹ اور ہسپتالوں کے عملے کی دوران عید ڈیوٹی دینے پران کاخصوصی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پروزیراعلیٰ محمودخان نے کہاکہ ہم ان تمام سرکاری ملازمین کے مشکور ہیں جو اس وقت عوام کی خدمت کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عید کی چھٹیوں کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکار صحیح معنوں میں عید قربان کا حق ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اہلکاروں کو میرے ساتھ قافلے میں چلنے کی ضرورت نہیں وہ عوام کی خدمت پر توجہ دیں۔ انہوں نے سرکاری اہلکاروں کوہدایت کی کہ فرائض کی بجا آوری کو عید کے تمام دنوں میں عمل در آمد یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ دوران عید مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین کی ایمرجنسی سروسز میں ڈیوٹی دینے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ترجمان وزیر اعلی شوکت یوسفزئی کے مطابق عید کی تمام چھٹیوں میں مختلف محکموں کے ملازمین کا ڈیوٹی پر موجود رہنے پر وزیر اعلی کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں