پشاورپولیس نے راہزنی کی تاک میں بیٹھے مسلح راہزن گروہ کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا

بدھ 22 اگست 2018 16:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2018ء) پشاورپولیس نے راہزنی کی تاک میں بیٹھے مسلح راہزن گروہ کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل طاہر داوڑ کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند مسلح راہزن مویشی تاجران اور معصوم شہریوں کو لوٹنے کی غرض سے اراضیات بڈھنی سروس روڈ پر موجود ہیں اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس پی رورل طاہر داوڑ نے ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف خان کو فوری طور پر کارروائی کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ڈی ایس پی چمکنی حیدر علی نے ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف خان اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرنے کو شش کی جس پر مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کی ۔

(جاری ہے)

پولیس پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی تاہم ایس ایچ او تھانہ چمکنی اور دیگر پولیس نفری نے نہایت حکمت عملی سے ملزمان صدام حسین ولد امیر حسین سکنہ بڈھنی اور وقار شاہ ولد معین شاہ سکنہ اکبر پورہ کو گرفتار کرلیا۔تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا گیا جہاں سرسری انٹاروگیشن کے دوران ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھی ملزمان کے نام بھی اگل دیئے،ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے دوران مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں