محرم الحرام کے دوران پشاور ،ٹانک ،ڈی آئی خان اور ہنگو حساس اضلاع ہیں،صلاح الدین محسود

صوبے بھر میں بتیس ہزار پولیس اہلکار محرم کے دوران تعینات ہوں گے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون بند ہوگا،آئی جی خیبرپختونخوا

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:02

محرم الحرام کے دوران پشاور ،ٹانک ،ڈی آئی خان اور ہنگو حساس اضلاع ہیں،صلاح الدین محسود
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پشاور ،ٹانک ،ڈی آئی خان اور ہنگو حساس ہیں ،صوبے بھر میں بتیس ہزار پولیس اہلکار محرم کے دوران تعینات ہوں گے،موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون بند ہوگا،آئی جی نے شہریوں سے بھی تعاون کی ایپل کردی ۔

(جاری ہے)

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے محرم الحرام میں سیکورٹی سے متعلق اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دی ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 266امام بارگاہیں ہیں، صو بہ بھر میں 32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کا بھی تعاون حاصل ہوگا،آئی جی کا کہنا تھا کہ ٹانک،ڈی آئی خان ،پشاور اور ہنگومحرم الحرام کے دوران حساس ہیں،پانچ حساس اضلاع میں جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی ہوگی ،سیکورٹی انتظامات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل بند ہوگا،عوام تعاون کریں،دہشت گرودوں سے متعلق صوبائی حکومت کی مقررہ کردہ اکاسی لاکھ روپے صوبائی حکومت کو واپس کردیئے گئے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں