محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں ،آئی جی صلاح الدین محسود

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:37

محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں ،آئی جی صلاح الدین محسود
پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء) آئی جی پی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود نے کہاہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں صوبہ بھرمیں266امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور جلسوں کی نگرانی کیلئی32ہزار پولیس اہلکارتعینات رہیں گے اس کے علاوہ پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کا بھی تعاون حاصل ہوگا۔محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کے بعد پولیس لائن پشاورمیں میڈیاکوبریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پی صلاح الدین محسود نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ٹانک،ڈی آئی خان،پشاور اور کوہاٹ حساس ترین اضلاع ہیں حساس ترین اضلاع کی فضائی نگرانی کی منظوری ہو گئی ہے مردان اور نوشہرہ کی سیکیورٹی کو خود چیک کیاکل سے دیگر اضلاع کے بھی دورے شروع کرونگا سیکورٹی انتظامات سے متعلق تمام آر پی اوز اورڈی پی اوزسے بریفنگ لی ہے تمام خدشات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم بھر پور تیاری کر رکھی ہے انہوں نے کہاکہ پچھلے سالوں کی نسبت حالت بہت بہتر ہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کو 9اور 10ویں محرم کو موبائل سروسز معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے میں کل 266 امام گاہ ہیں محرم کے دوران امن وامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لئی32 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں پاک فوج،ایف سی اور سیکیورٹی کے دیگر اداروں کیساتھ مل کر کام کرینگے انہوں نے کہاکہ خدشات کو سامنے رکھ کر تیاریاں کرتے ہیںتمام سیکورٹی ادارے مشاورت کے بعد انتظامات کرتے ہیںمحنت اور کوشش کے ساتھ ساتھ اللہ سے بھی مدد مانگتے ہیں سیکورٹی انتظامات پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ،آئی جی پی نے کہاکہ دہشت گرودوں کے سر کی قیمت 81 لاکھ روپے پولیس نے حکومت کو واپس کردیئے ہیں ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہارون بلور اور اکرام اللہ گنڈا پورشہید پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات جاری ہیںایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایٹا ٹیسٹ میں صرف پولیس تعاون کریگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں