خیبر پختونخوا بارکونسل کاتعزیتی اجلاس

منگل 18 ستمبر 2018 13:46

خیبر پختونخوا بارکونسل کاتعزیتی اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا بارکونسل کا ایک تعزیتی اجلاس زیرِ صدارت شاہد قیوم خٹک ممبر بار کونسل ہوا ۔ اجلاس میں دیگر ممبران کے علاوہ بارکونسل سٹاف نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی جمہوریت کی بقاء کے لیے قربانیاں اور خدمات کو سراہا گیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتح خوانی کی گئی ۔ دعا کی کہ الله تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت جگہ عطافرمائے اور مرحومین کو صبر وجمیل عطافرمائے۔ اجلاس میں خیبر پختونخواہ بار کونسل کی طرف سے غمزدہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں