گور نر خیبر پختونخوا نے اوچ نہربڈھ بیر بحالی منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی

منگل 18 ستمبر 2018 17:55

گور نر خیبر پختونخوا نے اوچ نہربڈھ بیر بحالی منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کردی
پشاور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) خیبر پختونخوا کے گور نرشاہ فرمان نے ورسک کینال (اوچ نہر) بڈھ بیر کوریماڈلنگ ورسک کنال سیسٹم (Remodeling Warsak Canal System) پراجیکٹ کے ذریعے بحالی کے منصوبے کو فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر نے یہ ہدایت گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کی۔

سیکر ٹری ایریگیشن محمد سلیم اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ذوالفقار احمد کے علاوہ متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈاریکٹر ذوالفقار احمد نے گورنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورسک لفٹ کینال جس کی لمبائی ایک لاکھ 86 ہزار 400فٹ ہے ، اس میں 200کیو سک پانی بہنے کی گنجائش ہے جس سے تقریباً 46ہزار 400ایکٹر اراضی سیراب ہو تی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ اس منصوبے پر فور طور پر تقریباً 86کروڑ کی لاگت آئی گی جس میں اپ گریڈیشن آف پمب بھی شامل ہو ں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرگیشن چینل 1960میں تعمیر کی گئی تھی جس کی استطاعت وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی گئی۔گورنر نے کہا کہ اوچ نہر بڈھ بیر کی بحالی کے کام کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کی زمینیں بنجر ہونے سے بچ جائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں