وسل بلور قانون پر عملدرآمد کیلئے جلد ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا ، مشتاق احمد غنی

منگل 18 ستمبر 2018 17:55

وسل بلور قانون پر عملدرآمد کیلئے جلد ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا ، مشتاق احمد غنی
پشاور۔18 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ وسل بلور کا قانون سرکاری اداروں کی کارکردگی کو عوامی مفاد میں شفاف بنانے کیلئے بہترین کردار اداکرے گا۔وسل بلور کے قانون پر یقینی عملدرآمد کیلئے جلد ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے منگل کے روز چیف کمشنر رائیٹ ٹو انفارمیشن عظمت حنیف اورکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر چیف کمشنر نے سپیکر کو آر،ٹی آئی کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔سپیکر نے مذکورہ محکمہ کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوںنے کہا کہ خیبرپختونخوااس حوالے سے ایک انفرادی اہمیت کا حامل صوبہ ہے کہ یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جو قانون سازی کی وہ دیگر صوبوں کیلئے مثالی حیثیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ وسل بلورقانون ایک خاص اہمیت رکھتاہے جس کے باعث شرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے آثارپیداہونے کے ساتھ مزید نکھار آئے گا۔

انہوںنے چیف کمشنر کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ وسل بلور قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وسل بلورکمیشن کے قیام کے ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کریں گے تاکہ جلد ازجلد کمیشن کا قائم کرکے اس قانون کو موثر انداز سے لاگو کیا جاسکے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں